اہم خبریں

پی آئی اے کی لاجواب سروس سے پریشان عمرے کیلئے جانے والے 123 مسافروں کا اسلام آباد آئیرپورٹ پر احتجاج

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی نااہلی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے۔جمعہ کو عمرہ کے لئے مدینہ جانے والے 123مسافروں کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پراحتجاج کیا گیا مسافروں کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد بلایا گیا اورطویل انتظار کے بعد کہہ رہے ہیں کہ اوور بکنگ کی وجہ سے جہاز نہیں ہے جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا احتجاج جاری رکھیں گے۔مسافرکو کل مسیج کرکے لاہور سے فلآئٹ کینسل کا کہہ کراسلام آباد بلاہا گیا لیکن لاجواب سروس نے مسافروں کو گھنٹوں سے خوار کردیا۔مسافروں میں بوڑھے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے انتظار کررہے ہیں پی آئی اے عملہ جواب دے رہا نہ کوئی افسرموجود ہے جب تک روانگی نہیں ہوتی احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں