لاہور (نیوز ڈیسک)پی سی بی نےپاک افغان ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ہیں اس پر سب کو اتفاق ہے، ہمیں اب ورلڈ کپ کا سوچنا ہے، ابھی سے اسسمنٹ کریں گے تو ابھی سے یہ کام کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سوچا ہے اب تمام ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں گے اور سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دیں گے، اس حوالے سے تمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا ہے، بابراعظم، رضوان، شاہین، حارث رؤف اور فخر سے بات کر لی ہے انہیں آرام دیں گے، اس پر سارے خوش ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کےکپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے، ہمارے سینئر زکھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شان مسعود، عماد وسیم، احسان اللہ (ڈیبیو)، صائم ایوب (ڈیبیو)، طیب طاہر (ڈیبیو)، زمان خان (ڈیبیو) شامل ہیں۔چیف سلیکٹر کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل کیا گیا ہے۔افغانستان سے سیریز کے لیے آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔
🚨 Pakistan squad for T20I series against Afghanistan in Sharjah 🚨#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/gzObBOQ25K
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 13, 2023















