اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئے،حمزہ شہباز

لاہور( نیوزڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق کہاہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان قابل مذمت ہے، تحریک انصاف شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے۔پنجاب کے اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں سیاسی گہما گہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئےہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اب یہ گورنر کی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان قابل مذمت ہے، تحریک انصاف شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے۔

متعلقہ خبریں