اسلام آباد( اے بی این نیوز ) ترجمان نیب نے وضاحت کی ہے کے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا سوشل میڈیا بشمول ٹوئٹر، فیس بک وغیرہ پر کوئی اکاو¿نٹ نہیں۔ ان سے منصوب تمام ایسے اکاو¿نٹ جعلی ہیں۔ میڈیا اور عوام سے التماس ہے کے ان جعلی اکاو¿نٹس کی پیروی نا کریں اور نا ہی انہیں چیئرمین نیب سے منصوب کریں۔ یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی فرد جو چیئرمین نیب سے قربت رکھنے کا دعویٰ دار ہو، اس بارے فوری طور پر ایف آئی اے، نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے علاقائی دفاتر کو اطلاع دی جائے۔















