Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سانگھڑ میں تیل و گیس ذخائرکی دریافت میں ایک اورکامیابی،دوسری بڑی دریافت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )او جی ڈی سی ایل کی صوبہ سندھ ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس ذخائرکی دریافت میں بڑی کامیابی۔رواں ہفتے او جی ڈی سی ایل کی دوسری بڑی دریافت۔ او جی ڈی سی ایل نے ذاتی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے 3 جون 2022کو کوٹ نواب 1- کنویں کی کھدائی کا آغاز کیا تھا۔کنویں کی 3000 میٹرز تک کھودائی کی گئی۔کنویں کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر150 پاونڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے ۔ کنویں سے 125 بیرل خام تیل اور0.483 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہو گی۔