اہم خبریں

آرمی چیف کا سی ایم ایچ کادورہ، سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ، انہوں نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کچھ وقت زخمیوں کے ساتھ گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔

متعلقہ خبریں