اہم خبریں

وزیراعظم کا خیرپور اور کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا دورہ

خیرپور، کوٹ ڈیجی ( نیوز ڈیسک ) صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کوششیں قابل تعریف ہیں۔ یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف نے خیرپور اور کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا دورہ کے موقع پر کہی،وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کر نے کے ساتھ ساتھ اضافی مشینری، افرادی قوت اور وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے خیرپور اور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں پیر گدو کا ایک روزہ دورہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو دوران پرواز چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کے نکاس اور بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں دن رات کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ خبریں