عمران خان آج انتخابی مہم کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج انتخابی مہم کے آغاز کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی آج انتخابی مہم کے لئے اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، زمان پارک میں بھی بڑی اسکرین پر عمران خان کا خطاب دکھایا جائےگا ۔عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیسے کریں گے مکمل لائحہ عمل آج دیا جائے گا۔ڈاکٹرز کی جانب سےعمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے جس کے بعد وہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔