Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شیخوپورہ ، دیہاتیوں کی ناکہ لگا کرلوٹنے والے چوروں پر فائرنگ ،ایک ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ کے دیہاتیوں کی ناکہ لگا کرلوٹنے والے چوروں پر فائرنگ ،ایک ڈاکو ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں جوار چپ کے قریب دیہاتیوں اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سجادعرف منشی مسیح کے نام سے ھوئی ہے۔ گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت آحسن اکرم مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل سوار جوڑے سمیت متعدد راہگیروں کو ناکہ لگا کر لوٹا۔شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے سرحد پر واقع دیہات کی مساجد د میں اعلان کیا گیا۔اعلان سن کر سنت پورہ جوار چپ سمیت کئی دیہات کے دیہاتیوں نےموقع پر پہنچ کر ڈاکووں کا محاصرہ کر لیا۔ڈاکووں نے محاصرہ توڑنے کی خاطر فائرنگ شروع کی تو دیہاتیوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔ ڈی پی او زاہد مروت کا کہناہے کہڈاکو سڑک پر دیہاتیوں کو روک کرلوٹ رہے تھے ۔مرنے والےڈاکووں سے اسلحہ ،موبائل اور نقدی برآمد ہوئے ہیں۔