جیل حکام سے شکایت ہے، کپڑے استری کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کا مریم نواز پر طنز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے، کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے، کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔ تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔