تھرپارکر ، غذائی قلت سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے، رواں سال ہلاک ہونیوالے بچوں کی تعداد 148 ہوگئی

تھرپارکر(نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی عروج پر سندھ کے پسماندہ علاقے تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے،انتقال کرنےوالوں میں تین نومولود بھی شامل ہیں۔تھرپارکر میں رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 148 ہوگئی ہےجبکہ محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 10 جبکہ رواں سال میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 148ہو گئی، ذرائع کے مطابق تھرپارکر کے ہسپتالوں میں 70 سے زیادہ بچے زیر علاج ہیں۔