پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کو خط لکھے جانے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پنجاب اسمبلی الیکشن کےلیے پولنگ کی مجوزہ تاریخ کے حوالے سے خط صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کل ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ زیر غور آیا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل 11 بجے دوبارہ ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ اس اجلاس میں صدر کو خط لکھے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر کو پنجاب اسمبلی الیکشن کےلیے تاریخ تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔