ساہیوال ( نیوزڈیسک)انسداد رشوت ستانی ساہیوال نے جوڈیشل مجسٹریٹ آفتاب احمد کی قیادت میں چھاپہ مارکرفاریسٹ گارڈ تنویراحمد کی دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزم تنویراحمد فاریسٹ گارڈ نے خادم حسین کو لکٹری کی خریداری کی لاٹ دلوانے کیلئے بلاک آفیسر نعیم کورشوت دینے کیلئے دس ہزار روپے مانگے جس پر انٹی کرپشن سرکل آفیسر ملک محمد افضال نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریلوے پھاٹک کے نصیر ہوٹل پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔پولیس انٹی کرپشن ساہیوال نے مقدمہ 161ت پ اور5/2/47پی سی اے درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا۔















