سرکاری ملازمین کیلئے بری خبرآگئی، تنخواہیں روکنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی ایم حکومت نے بالآخر پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف لے جانے کی پوری تیاری کرلی، سرکاری ملازمین کیلئے بری خبرآگئی ۔مالی بحران سراٹھانے لگا۔ وزارت خزانہ نے اکاؤنٹینٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) کو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بل کی ادائیگی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیدیا، تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ۔ اجرا کے معاملے میں آپریشنل اخراجات میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ۔ذرائعکےمطابق وزارت خزانہ نے بلوں بشمول تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا حکم ملا ہے، فوری طور پر بلوں کی کلیئرنس روکنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے کی آئندہ ماہ کی تنخواہیں اور پنشن پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔