لوئر دیر میں افسوسناک واقعہ،بیٹے کی والدین پر فائرنگ،والد جاں بحق والدہ شدید زخمی

لوئر دیر(نیوز ڈیسک)لوئر دیر میں افسوسناک واقعہ،بیٹے کی والدین پر اندھادھند فائرنگ،والد جاں بحق والدہ شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیرمیں معیار کے علاقے گھمبیر میں 18 سالہ بیٹے نے والدین پر فائرنگ کردی۔بیٹے کی فائرنگ سے والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی۔پولیس نے ملزم حسنین کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔ اس افسوس ناک عمل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔