اہم خبریں

پی ڈی ایم کی وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش۔۔۔صاحبزادے مونس الہیٰ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

لاہور ( نیوزڈیسک ) پی ڈی ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر مونس الہیٰ نے ردعمل دیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے کیے گئے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش میں دلچسپی نہیں، ایبسلوٹلی ناٹ۔
۔گذشتہ ہفتے عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی جسکے احوال کے مطابق ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی گئی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے، یہ امانت ان کو واپس کردی ہے، عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کردیا ہے، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی جانب سے آئندہ الیکشن میں انتخابی اتحاد کیلئے صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے، عمران خان کے خطاب کے بعد بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔۔آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں فواد چوہدری اور پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔کمیٹی ابتدائی بات چیت کر کے آج (منگل ) کے روز عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔ فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے سیٹ ایڈجسمنٹ کےلیے کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی انتخابی ایڈجسمنٹ کے معاملات کو دیکھے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ (ق) لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15 سے 20 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے

متعلقہ خبریں