ضمنی مالیاتی ترمیمی بل میں چند ترامیم کردی گئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) قومی اسمبلی کے اجلاس میںضمنی مالیاتی ترمیمی بل میں چند ترامیم کردی گئیں۔بیرون ملک بزنس کلاس میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔جنوبی امریکہ جانے والے بزنس کلاس مسافروں کے لئے ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ روپے ایکسائز ڈیوٹی فکس کردی گئی۔وزیر خزانی اسحاق ڈار نے بتا یا کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر ڈیوٹی 75 ہزار روپے فکس کردی گئی یورپی ممالک کے فضائی ٹکٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ لاکھ روپے فکس کردی گئی۔مشرقی وسطی ایشیا اور ایشیاء پیسیفک کے ممالک جانے والے مسافروں کے لیے بزنس اور فرسٹ کلاس فضائی ٹکٹوں پر ڈیوٹی ڈیڑھ لاکھ روپے فکس ہوگی۔