اہم خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ ،حکومت کیخلاف نعرے بازی

سکھر(اے بی این نیوز )پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، سکھر میں موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ نکال کر حکومت کے خلاف نعرے بازی، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہریوں و سماجی تنظیموں کی جانب سے وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکال کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف شدید نعریبازی کی سماجی رہنمائوں کی قیادت شہریوں نے موٹر سائیکل کا جنازہ کندھے پر رکھ کر علاقے کا گشت کیا، مظاہرے کی قیادت شہری اتحاد ضلع سکھر کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، سید عمران علی شاہ و دیگر کر رہے تھے ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے، آئے روز ملک میں مہنگائی کے طوفان برپا ہو رہے ہیںایسا لگتا ہے حکومت ملک بچائو نہیں بلکہ غریب مٹائو پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑی ہے لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی،حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو جائے گا اور غریب عوام جو دو وقت کی روٹی مشکل سے کھا رہی تھی اب ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس جائے گی،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور حالیہ بڑھائی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت فی الفور واپس لے کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں