اہم خبریں

کوئٹہ، سابق اسکول ٹیچر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوئٹہ میں سابق اسکول ٹیچر کے پُراسرار قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سابق اسکول ٹیچر کے پراسرار قتل کی گھتی سلجھ گئی، گوالمنڈی تھانہ پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق قبضہ مافیا گروپ سے ہے، غیر شادی شدہ 80 سالہ خاتون کئی جائیدادوں کی مالکہ تھیں، ملزمان مقتولہ کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔کوئٹہ میں رواں ماہ 10 فروری کو سابق اسکول ٹیچر بزرگ خاتون کی رسیوں سے بندھی تشدد زدہ لاش میکانگی روڈ پر واقع گھر سے ملی تھی۔

متعلقہ خبریں