اہم خبریں

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ، منیبہ علی کا ریکارڈ،68 گیندوں پر 102 رنز بنائے

کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی کا ریکارڈ ،68 گیندوں پر 102 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکان بحال ہوگئے۔جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔ انہوں نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

متعلقہ خبریں