اہم خبریں

معیشت خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہی ہے، فیصل چودھری

اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہو ئے فیصل چودھری Faisal Chaudhryنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور بعض علاقوں میں حکومتی رٹ کمزور دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ نظام میں قانون کا اطلاق صرف غریب اور کمزور طبقے پر ہوتا ہے جبکہ طاقتور افراد کو خصوصی سہولیات حاصل رہتی ہیں۔

انہوں نے جیلوں میں وی آئی پی کلچر، سیاسی بنیادوں پر مقدمات اور نظام انصاف پر عوامی اعتماد میں کمی جیسے معاملات پر بھی سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قوانین کا تاثر خطرناک صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

فیصل چودھری نے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق عوام پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ ٹیکسوں اور لیوی میں اضافے سے متوسط طبقہ مزید مشکلات میں گھرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں میں واضح سمت نظر نہیں آ رہی اور معیشت خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہی ہے۔

موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس ختم، جا نئے کتنے سی سی تک کے بائیکس کیلئے یہ سہولت میسر ہے

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی خان Ikhtiar Wali Khanنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پٹرولیم لیوی میں اضافے پر عوامی خدشات موجود ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم کے سامنے بھی اپنے تحفظات رکھے ہیں۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے تاکہ مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے اور کسی مجرم کو پروٹوکول یا خصوصی رعایت نہیں ملنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں