اہم خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی کا خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا لکھا

مظفرآباد ( اے بی این نیوز    )عوامی ایکشن کمیٹی کا وزیر امور کشمیر پر عدم اعتمادایکشن کمیٹی نے چیئرمین مذاکراتی کمیٹی امیر مقام کے متعصبانہ اور جانبدارنہ رویہ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کو مکتوب لکھ دیا

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے حکومت کو ایک اہم خط ارسال کیے جانے کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں عوامی مسائل، حکومتی وعدوں پر عملدرآمد اور مذاکراتی عمل سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اگر عوامی مطالبات پر فوری پیش رفت نہ ہوئی تو تحریک کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس عوامی احتجاج اور مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے مختلف وعدے کیے گئے تھے، تاہم عوام اب بھی بنیادی مسائل اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے مؤقف اپنایا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور روزمرہ ضروریات سے متعلق مسائل مسلسل شدت اختیار کر رہے ہیں جبکہ عوام حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔

پنکی کے ہوشربا انکشافات،ایسا بیان دیدیا جس نے با اثر شخصیات کے ہو ش اڑا دیئے،جا نئے تفصیل

کمیٹی نے خط میں عملدرآمد کمیٹی کے کردار پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہونے والے فیصلوں پر مکمل اور فوری عمل ہونا چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر طے شدہ نکات پر پیش رفت نہ ہوئی تو عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں عوامی نمائندوں اور حکومت کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے، تاہم ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ صرف یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ خبریں