اہم خبریں

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،دیامر کے چار حلقے،66 امیدوار میدان میں،سیاسی سرگرمیاں عروج پر

دیامر (  اے بی این نیوز    ) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جہاں دیامر کے چاروں حلقوں میں مجموعی طور پر 66 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ انتخابی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے جلسوں، کارنر میٹنگز اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی پیدا کر دی ہے، جبکہ ضلع بھر میں انتخابی ماحول انتہائی گرم ہو چکا ہے۔

سرکاری انتخابی اعداد و شمار کے مطابق ضلع دیامر کی کل آبادی 3 لاکھ 37 ہزار 329 نفوس پر مشتمل ہے، جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 602 ہے۔ ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 82 ہزار 529 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 78 ہزار 73 ہے۔
انتخابی انتظامات کے تحت ضلع بھر میں مجموعی طور پر 167 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
حلقہ GBA-15 دیامر-I میں مجموعی طور پر 26 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہاں 50 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 46 ہزار 179 ہے، جن میں 22 ہزار 984 مرد اور 23 ہزار 195 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس حلقے میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
حلقہ GBA-16 دیامر-II میں 15 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں اور وہاں 45 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 46 ہزار 264 ہے، جن میں 24 ہزار 343 مرد جبکہ 21 ہزار 921 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

امریکہ نے ایران کیخلاف جنگ میں  29 ارب ڈالرز جھونک دیئے، کانگریس میں سخت پوچھ گچھ

اسی طرح حلقہ GBA-17 دیامر-III میں 14 امیدوار میدان میں موجود ہیں جبکہ 46 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 41 ہزار 260 ہے، جن میں 20 ہزار 947 مرد اور 20 ہزار 313 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
حلقہ GBA-18 دیامر-IV میں 11 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ وہاں 26 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 26 ہزار 899 ہے، جن میں 14 ہزار 255 مرد اور 12 ہزار 644 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ضلع بھر میں انتخابی عمل کی نگرانی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی کر رہے ہیں۔ حلقہ GBA-15 کے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عامر تحسین، حلقہ GBA-16 کے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر چلاس منظور احمد پیام، حلقہ GBA-17 کے ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دیامر ہدایت جبکہ حلقہ GBA-18 کے ریٹرننگ آفیسر افتخار مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں