اسلام آباد ( اے بی این نیوز )گلگت بلتستان اسمبلیGilgitBaltistan کے حلقہ جی بی اے-06 ہنزہ Hunzaمیں سیاسی صورتحال نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے جہاں کئی امیدواروں نے الیکشن سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے انتخابی ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے جاری کردہ سرکاری فہرست کے مطابق مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں، جس کے بعد حلقے میں سیاسی جوڑ توڑ اور ممکنہ اتحادوں پر بحث تیز ہوگئی ہے۔
دستاویز کے مطابق دستبردار ہونے والے امیدواروں میں ظہور کریم، غلام رحیم، صداقت حسین، رحمت علی، حاجت محمد، عزیز احمد، نذیر احمد اور رضوان اللہ بیگ شامل ہیں۔ فہرست میں امیدواروں کے والدین کے نام اور رہائشی علاقے بھی درج کیے گئے ہیں، جبکہ یہ نوٹیفکیشن 11 مئی 2026 کو جاری کیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ اہم خبر سامنے آگئی
گلگت بلتستان میں آنے والے انتخابات کو پہلے ہی انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے، اور ہنزہ جیسے حساس حلقے میں سیاسی تبدیلیاں پورے خطے کی سیاست پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ مختلف سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کیلئے متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔















