Sana Yousaf Murder Case میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت میں گواہوں کے بیانات اور جرح کا مرحلہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
Islamabad کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن کے مزید دو گواہوں پر وکلا صفائی کی جرح مکمل کر لی گئی، جس کے بعد مجموعی طور پر 25 گواہوں پر جرح کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران ثنا یوسف کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کو بھی بیان کے لیے پیش کیا گیا، جن پر دفاعی وکلا نے تفصیلی جرح کی۔
خود کش حملہ ناکام،بہادر شہری نے جان قربان کر کے درجنوں زندگیاں بچا لیں
پراسیکیوشن کی جانب سے نوید حسین اور مدعی وکیل سردار قدیر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ کارروائی کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ سنبل میں درج ہے، جس میں ملزم عمر حیات پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کے ذریعے انہیں قتل کیا۔















