اہم خبریں

خود کش حملہ ناکام،بہادر شہری نے جان قربان کر کے درجنوں زندگیاں بچا لیں

اٹک میں بڑے دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام، بہادر شہری نے جان قربان کر کے درجنوں زندگیاں بچا لیں۔Attock میں خوشحال گڑھ پل کے قریب ایک بہادر شہری کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہری لیاقت نے آبادی کی جانب بڑھنے والے ایک خارجی خودکش حملہ آور کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران حملہ آور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت شہید ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد علاقے میں موجود حساس چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تاہم شہری کی جراتمندانہ مزاحمت نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق شہید لیاقت Pakistan Railways کے سابق ملازم تھے، جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے متعدد قیمتی جانیں بچا لیں۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی افراد نے شہید شہری کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں