اہم خبریں

گلگت بلتستان ن اسمبلی انتخابات،ن لیگ نے 22 حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے اسمبلی انتخابات 2026ء کیلئے 22 حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا، جبکہ 2 حلقوں میں آزاد امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل شمس میر کے مطابق امیدوار عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کے تحت میدان میں اتریں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرست کے مطابق حلقہ 1 گلگت سے شفیق الدین، حلقہ 2 گلگت سے حافظ حفیظ الرحمن، حلقہ 3 گلگت سے ڈاکٹر محمد اقبال، حلقہ 4 نگر سے امتیاز حسین، حلقہ 5 نگر سے جاوید علی منوا اور حلقہ 6 ہنزہ سے پرنس سلیم امیدوار ہوں گے۔

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، اڈیالہ جیل ریڈ زون قرار، 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسی طرح حلقہ 7 سکردو سے حاجی اکبر تابان، حلقہ 8 سکردو سے کاچو امتیاز حیدر، حلقہ 9 سکردو سے اجمل حسین، حلقہ 10 سکردو سے وزیر حسن، حلقہ 11 کھرمنگ سے سید محسن رضوی اور حلقہ 12 شگر سے طاہر شگری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

حلقہ 13 استور سے رانا فرمان علی، حلقہ 14 استور سے رانا محمد فاروق، حلقہ 15 دیامر سے انجینئر عبدالواجد، حلقہ 16 دیامر سے انجینئر محمد انور، حلقہ 17 دیامر سے ڈاکٹر محمد زمان اور حلقہ 18 دیامر سے ملک کفایت الرحمن ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

مزید برآں حلقہ 19 غذر سے ظفر محمد شادم خیل، حلقہ 20 غذر سے عبدالجہان، حلقہ 21 غذر سے غلام محمد اور حلقہ 22 گانگچھے سے محمد ابراہیم ثنائی پارٹی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے حلقہ 23 گانگچھے میں آزاد امیدوار سیٹھ انور جبکہ حلقہ 24 گانگچھے میں آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

شمس میر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام تعمیر و ترقی اور عملی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے اور “شیر” کے نشان پر مہر لگا کر پارٹی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ خبریں