Rawalpindi میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشنSection 144 بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق Adiala Jail اور اس کے اطراف کے علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے جبکہ حساس تنصیبات کے گرد سخت پابندیاں نافذ ہوں گی۔
انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے تحت ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاجی ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔















