ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صوبائی اسمبلی کے رکن سردار ایوب خان Sardar Ayub Khanکے ڈیرے پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ MPA Attackکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مخالفین نے ڈیرے پر اچانک حملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے دوران پی پی 122 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار ایوب خان بھی شدید زخمی ہو گئے۔
شدید بارش اور طوفان نے تباہی مچا دی، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اطلاعات کے مطابق ایم پی اے کو بازو، ٹانگ اور سینے میں 5 گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔















