خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز KPK Operation نے دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیاں ٹانکTank Operation اور ڈی آئی خانDI Khan میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ ڈی آئی خان میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک خارجی ہلاک ہوا۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
پٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافہ،فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا، نئی قیمت آج رات سے نا فذ العمل ،جا نئے تفصیل
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ مزید خوارج کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔علاقے کے عوام نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی فورسز کی کارروائیوں کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔















