اہم خبریں

آبنا ئے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری،ایک ایرنی ملاح شہید،دس اہلکار زخمی

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے حساس سمندری علاقےStrait of Hormuz میں ایرانی اور امریکی افواج کے درمیان Iran, USA جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دوران ایک ایرانی ملاح شہید جبکہ دس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپوں کے بعد چار افراد لاپتہ بھی ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد خطے میں سمندری نقل و حرکت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں، جا نئے کتنا مہنگا ہو نے جا رہا ہے؟

آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توانائی سپلائی کا انتہائی حساس راستہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی جھڑپ عالمی تیل منڈی اور بحری تجارت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔ موجودہ صورتحال نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں