ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات Petrol کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق Petrol Increase آج رات سرکاری اعلان کے بعد کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی الحال بڑے اضافے کا امکان نہیں، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز اور دیگر مالی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
ایران کا چاہ بہار بندرگاہ کے جنوب میں موجود امریکی فوجی جہازوں پر حملہ
صنعتی ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کے تعین میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 270 روپے 3 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 77 پیسے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فری آن بورڈ قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو 139.03 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 143.01 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہیں۔















