گلگت بلتستان( اے بی این نیوز )گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت نے مختلف حلقوں میں اپنے نمائندوں کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
گلگت کے حلقہ GBA-1 سے شفیق الدین کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ GBA-2 سے حافظ حفیظ الرحمٰن اور GBA-3 سے محمد اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ہنزہ کے حلقہ GBA-6 سے شہزادہ سلیم کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
سکردو کے حلقوں میں بھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں GBA-7 سے محمد اکبر خان، GBA-8 سے امتیاز حیدر خان اور GBA-9 سے اجمل حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ خرمَنگ کے حلقہ GBA-10 سے سید محسن رضوی کو امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ شگر کے حلقہ GBA-12 سے محمد طاہر انہار شگری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
استور میں GBA-13 سے فرمان علی اور GBA-14 سے رانا محمد فاروق کو نامزد کیا گیا ہے۔ دیامر کے حلقوں میں GBA-15 سے عبد الوجد، GBA-16 سے انجینئر محمد انور، GBA-17 سے محمد زمان اور GBA-18 سے ملک کفایت الرحمٰن کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
غذر کے حلقوں میں GBA-19 سے ظفر محمد، GBA-20 سے عبدالجہان اور GBA-21 سے غلام محمد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ غانچے کے حلقہ GBA-22 سے محمد ابراہیم ثنائی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔















