اہم خبریں

روس نے ایران مخالف امریکی قرارداد مسترد کر دی

سلامتی کونسل میں روس نے ایران Russia, Iran مخالف امریکی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے اسے جانبدارانہ قرار دے دیا۔ روسی مشن کے مطابق آبنائے ہرمز USA, Strait of Hormuzسے متعلق امریکی قرارداد کے UN Security Councilمسودے میں بحران کی اصل وجوہات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

روسی مشن نے واضح کیا کہ خلیج فارس میں بحری آزادی صرف جنگ کے خاتمے اور سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ یکطرفہ اور اشتعال انگیز قراردادیں صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔ روسی مؤقف کے مطابق مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی امریکا اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ایران کا چاہ بہار بندرگاہ کے جنوب میں موجود امریکی فوجی جہازوں پر حملہ

روس نے فوری طور پر تشدد روکنے، سفارتی مذاکرات شروع کرنے اور سیاسی حل کی جانب بڑھنے کا مطالبہ بھی کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں