اہم خبریں

اے بی این نیوز کی نشاندہی پر بڑا ایکشن!راجن پور میں کرپشن کے خلاف حکومتی ادارے متحرک

راجن پور(اے بی این نیوز     )محمد پور دیوان کی یونین کونسل سکھانی والا تا فاضل پور تقریباً 30 کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک، پلیوں اور سیوریج ڈرینج منصوبے میں مبینہ ناقص تعمیرات اور کرپشن کے انکشافات پر ABN نیوز نے خبر نشر کی تو متعلقہ ادارے حرکت میں آ گئے۔

ABN نیوز پر خبر چلنے کے بعد ہائی وے حکام نے مہرے والا تا فاضل پور روڈ کی انسپیکشن شروع کر دی۔اہلِ علاقہ کے مطابق نئی تعمیر ہونے والی سڑک ایک ماہ کے اندر ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جبکہ پلیوں اور ڈرینج سسٹم میں بھی ناقص مٹیریل کے استعمال کے الزامات سامنے آئے۔

تازہ ترین ،امریکا کا ایران پر بڑا حملہ،ایران کا بھرپور جواب،دشمن یونٹس پر میزائل داغ دیئے،جا نئے تفصیلات

ہائی وے افسران نے ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر سڑک کے معیار اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ 20 سال بعد بننے والی یہ اہم سڑک اگر شفاف طریقے سے تعمیر کی جاتی تو عوام کو طویل عرصے تک سہولت میسر آتی، مگر مبینہ کرپشن نے منصوبے کو نقصان پہنچایا۔

اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ مکمل تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوامی پیسے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ABN نیوز عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔جہاں بھی عوامی حق تلفی ہوگی، وہاں ABN نیوز عوام کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں