اہم خبریں

آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکہ نے بڑ ا اعلان کر دیا،جا نئے کیا

عالمی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکا آبنائے ہرمزStrait of Hormuz کو بحری آمدورفت کیلئے مکمل طور پر کھلوانے کے مقصد سے اقوام متحدہ کیUnited Nations سلامتی کونسل میں نئی قرارداد لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اتحادی ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد قرارداد کے مسودے پر کام جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا خطے میں بحری تجارت، تیل کی ترسیل اور عالمی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کیلئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اسی وجہ سے اس خطے میں پیدا ہونے والی ہر کشیدگی عالمی معیشت پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔

ایران نے فتح کا جشن منا نے کا اعلان کر دیا،جا نئے تفصیلات

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی امریکا نے اسی نوعیت کی سفارتی کوشش کی تھی، تاہم چین اور روس نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس بار بھی سلامتی کونسل میں سخت سفارتی مقابلے کا امکان ہے کیونکہ بڑی عالمی طاقتوں کے مفادات ایک دوسرے سے مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں