یورپی ملک Poland کے جنوب مشرقی علاقے میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں آگ بجھانے کے مشن پر مامور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق طیارہ شدید آگ کے شعلوں پر قابو پانے کی کارروائی میں مصروف تھا کہ دورانِ پرواز اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس واقعے نے ریسکیو آپریشن کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنگلاتی آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی تقریباً 490 ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی اور مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے جدید وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں جن میں Black Hawk helicopter سمیت دیگر ہیلی کاپٹرز اور فائر فائٹنگ ٹیمیں شامل ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں فائر فائٹرز شعلوں پر قابو پانے کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ قریبی آبادیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باعث صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
PolandFire, PlaneCrash, Wildfire, Emergency, RescueOperation, AviationAccident, EuropeNews, BreakingNews, Firefighters, Disaster















