انجمن تاجران کا مؤقف ہے کہ مری murreeچونکہ ایک اہم سیاحتی مرکز ہے، اس لیے اسے کسی بھی قسم کے لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے۔ تاجروں کے مطابق اچانک پابندیوں سے نہ صرف مقامی کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاح بھی سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
تاجر تنظیم نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاجی تحریک اور ہڑتال جاری رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مختصر سیاحتی سیزن پہلے ہی محدود مواقع فراہم کرتا ہے، جبکہ بڑھتی مہنگائی نے کاروباری طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
تاجروں کے مطابق مارکیٹوں کی جلد بندش سے آمدن متاثر ہو رہی ہے اور مقامی معیشت دباؤ کا شکار ہے، جس سے تاجر برادری شدید معاشی بحران میں مبتلا ہو رہی ہے۔انجمن تاجران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ سیاحت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔















