پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل( fuel prices ) کے بعد اب لائٹ ڈیزل ( light diesel )کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ایندھن کی مجموعی مہنگائی نے عام شہریوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمت کے بعد لائٹ ڈیزل فی لیٹر دو سو ستاسی روپے چون پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جس سے روزمرہ زندگی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اثر سامان کی ترسیل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔
نئی پیش رفت،ایران نے نئی تجاویز امریکہ کو بھجوادی
دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جسے چار روپے پینتالیس پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے مطابق مٹی کا تیل تین سو ساٹھ روپے چھہتر پیسے فی لیٹر مقرر ہوا ہے۔اس سے ایک روز قبل ہی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ مسلسل اضافوں کے باعث عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے اور مہنگائی کا دباؤ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔















