اہم خبریں

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، گرینڈ سرچ آپریشنز تیز

وفاقی دارالحکومت میں ( islamabad police       )سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز (   law and order   )شروع کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کیں جن میں کورال، ترنول، پھلگراں، انڈسٹریل ایریا، لوہی بھیر اور سمبل کے علاقے شامل ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران سیکورٹی اداروں نے گھروں، دکانوں، ہوٹلز اور گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 230 افراد اور 128 گھرانوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ 39 ہوٹلز اور 34 دکانوں کو بھی چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ 197 موٹر سائیکلوں اور 53 گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری روکا جا سکے۔

کارروائی کے دوران 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 20 موٹر سائیکلوں کو بھی تفصیلی جانچ کیلئے قبضے میں لیا گیا ہے۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں سخت نگرانی جاری ہے، تاکہ کسی بھی غیر معمولی نقل و حرکت پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی،جا نئے تفصیلات

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سرچ آپریشنز جاری رہیں گے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے پولیس پوری طرح متحرک ہے۔

شہریوں کی جانب سے بھی ان اقدامات کو سراہا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر سیکیورٹی انتظامات کو لے کر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں عوام امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ان کارروائیوں کو ضروری قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں