اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات سستی ہو جائیں گی،ٹرمپ نے انکشاف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (   donald trump )نے ایک بار پھر ایران (   iran  )کے حوالے سے سخت اور متنازع بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور اس پر عائد پابندیاں مکمل طور پر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق ایران اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس کی معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت کو پہلے ہی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ میزائل سازی کے بڑے حصے بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کی تقریباً نوے فیصد میزائل فیکٹریاں ناکارہ ہو چکی ہیں اور ڈرون بنانے کی صلاحیت بھی اسی فیصد سے زائد کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی بہت پہلے شروع ہونی چاہیے تھی اور جو کچھ ہو رہا ہے اسے جنگ نہیں بلکہ ایک فوجی آپریشن سمجھا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق ایران پر لگائی گئی پابندیاں کامیاب ہیں اور ان کے نتیجے میں ایران تیل کی فروخت بھی نہیں کر پا رہا۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت گزشتہ برسوں میں ہونے والے حملوں کے دوران تباہ ہو چکی ہے جبکہ گیس کی قیمتیں بھی ایران سے متعلق صورتحال ختم ہوتے ہی کم ہو جائیں گی۔

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافہ؟،عوام کیلئے خصوصی پیکج کی تیاری،جا نئے تفصیلات

انہوں نے ایک اور حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ایک موقع پر آٹھ خواتین کو سزائے موت دی جانے والی تھی لیکن ان کے کہنے پر ایسا نہیں کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ماضی کے تنازع کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس دوران گیارہ طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک عالمی فٹبال ایونٹ میں ایران کو شرکت کی اجازت دی جانی چاہیے اور اگر متعلقہ ادارے نے فیصلہ کیا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے یورپی ممالک اٹلی اور اسپین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے کیونکہ بعض ممالک نے تعاون نہیں کیا۔ ان کے مطابق ایران کے معاملے پر اٹلی نے مدد نہیں کی جبکہ اسپین کا ردعمل غیر تسلی بخش تھا۔مزید برآں انہوں نے پاکستان کے ایک دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے وزیرِاعظم نے تین سے پانچ کروڑ جانیں بچانے کا ذکر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں