اہم خبریں

خیبر پختونخوا ،سرحد پار سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 13خوارج کو جہنم رسید کر دیا

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز (   PakistanArmy  )نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ افغانستان سے دراندازی کی بڑی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی، جسے سیکیورٹی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند(  Mohmand  ) میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کیا، جہاں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو بروقت ٹریس کر کے آپریشن کیا گیا۔

اسی طرح شمالی وزیرستان(    NorthWaziristan  ) میں بھی سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، اس دوران 5 خوارج مارے گئے۔ فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے ہمہ وقت متحرک ہیں اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں