اہم خبریں

شہلا رضا بانی پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑیں!

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا (  ShehlaRaza )نےاے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صحت اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اہم نکات اٹھائے اور کہا کہ کسی بھی سیاسی شخصیت کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے سے قبل اہلخانہ کو اعتماد میں لینا ضروری ہوتا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سیاسی قیادت کو جیل قوانین کے تحت تمام بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں، جبکہ صحت جیسے حساس معاملے پر اہلخانہ کی شمولیت نہایت اہم ہے۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، تاہم موجودہ حالات میں مکمل اطمینان ممکن نہیں کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ براہ راست ملکی معیشت کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی کشیدگی اور جنگی ماحول کے اثرات طویل مدت تک محسوس کیے جائیں گے اور آئندہ دو سال تک معیشت پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بریکنگ نیوز۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات فی لٹر کتنی مہنگی ہونے جا رہی ہے،جا نئے نئی قیمتوں بارے
سیاسی معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کے بجائے زمینی حقائق کو سمجھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت چلانا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، اس لیے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سنگین معاشی بحران سے بچانے کیلئے ماضی میں سخت فیصلے ناگزیر تھے اور یہی اقدامات پاکستان کو بدترین صورتحال سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوئے۔

قومی سلامتی کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے اور ماضی میں بھی مشکل حالات میں قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر ایک مضبوط قومی حکمت عملی بنانا ہوگی تاکہ استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں