سٹیٹ بینک کی جانب سے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل( Holiday ) کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد تمام بینک بند رہیں گے اور مالیاتی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہوں گی۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم مئی کو سرکاری سطح پر عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث بینکنگ سروسز، چیک کلیئرنگ اور دیگر مالی لین دین متاثر رہیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضروری مالی معاملات پہلے سے مکمل کر لیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سمندری راستہ کھولنے کی تجویز زیر غور
اس سال یکم مئی جمعہ کے روز آ رہا ہے، جس کے باعث بینک ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیوں کا موقع ملے گا۔ ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق بینکنگ ادارے بند ہوتے ہیں، یوں ایک طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔یہ موقع جہاں بینک ملازمین کیلئے آرام کا باعث بنے گا، وہیں عام صارفین کو اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل بینکنگ پر انحصار کرنا پڑے گا۔















