اہم خبریں

آبنا ئے ہرمز کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا، امریکہ نے ایران کی شرائط مسترد کر دیں

امریکا اور ایران(   Iran, USA     ) کے درمیان بیانات کا تبادلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز (   StraitOfHormuz    )کے حوالے سے ایران کی شرائط کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی قسم کی معاشی دباؤ یا بھتہ خوری کو برداشت نہیں کرے گا اور عالمی تجارت کے راستوں کو کھلا اور محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی قیمت پر جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو ایران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے اندر موجود سخت گیر عناصر مذاکرات اور معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جبکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ملک کی معیشت اور نظام کو بہتر انداز میں چلانا چاہتے ہیں۔

آبنائے ہرمز پر ایران کا سخت مؤقف سامنے آگیا،تیل کی مارکیٹ تشویش کی لہر دوڑ گئی

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی قیادت نے ایرانی تجاویز کو مکمل طور پر رد نہیں کیا، تاہم جوہری پروگرام کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور مختلف سطحوں پر مشاورت جاری ہے۔آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم توانائی اور بحری تجارت کی گزرگاہ ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اسی لیے اس خطے سے متعلق ہر بیان عالمی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور بین الاقوامی سیاست پر فوری اثر ڈالتا ہے۔

متعلقہ خبریں