کراچی میں سونے کی قیمت ( GoldPrice )میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد جیولری مارکیٹ میں خریداروں کی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے پر آ گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت میں اچانک کمی نے سرمایہ کاروں اور خریداروں ( GoldRate )دونوں کو حیران کر دیا ہے۔ کئی روز سے مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد اب قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے جسے مارکیٹ کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اگلے چند گھنٹوں کیلئے الرٹ، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں جہاں 89 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 627 ڈالر پر پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر قیمت گرنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی فوری طور پر دیکھنے میں آئے۔جیولرز کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو شادی سیزن اور سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ سرمایہ کار مزید کمی کے انتظار میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔















