اہم خبریں

شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری آگئی، بڑی اجازت مل گئی ،جا نئے کیا

اسلام آباد( رضوان عباسی )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) و وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز کے انتظامات اور شائقین کی شرکت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے کو کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ میچز دیکھنے آنے والے شائقین حتیٰ الامکان پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کے استعمال میں کمی لائیں، تاکہ جاری قومی کفایت شعاری مہم کی حمایت کی جا سکے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شائقین کو سنسنی خیز اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کو ٹورنامنٹ کا اہم ترین مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں ٹاپ چار ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں