ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی ( MohsenRezaei )نے کہا ہے کہ امریکا مسلسل اسٹریٹجک غلطیوں میں الجھا ہوا ہے اور اس کی ناکامیوں کی آواز دنیا بھر میں گونجے گی۔ ان کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال میں امریکا اپنی پالیسیوں کے باعث تنہائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران متحد اور یکساں مؤقف رکھتا ہے اور ملک کے عوام اور سکیورٹی ادارے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم ہر سطح پر طاقت اور استقامت کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کیا ہو نگی،عوام کیلئے خوشخبری آگئی
محسن رضائی کے مطابق خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں موجود حالات اس بات کی علامت ہیں کہ خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے، اور ایران اپنے دفاعی و اسٹریٹجک مؤقف پر قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی حالیہ پالیسیوں نے خطے میں کشیدگی کو بڑھایا ہے، تاہم ایران کسی بھی دباؤ کے باوجود اپنے قومی مفادات اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔















