اہم خبریں

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی اسپاٹ خریداری، تین کارگوز کے لیے بولیاں موصول

اسلام آباد (رضوان عباسی )پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے لیے ٹینڈر کھول دیا ہے، جس کے تحت اپریل اور مئی کے تین کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی کو تین کارگوز کے لیے 17.99 ڈالر سے 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ 27 سے 30 اپریل کی سپلائی کے لیے سب سے زیادہ 18.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،اہم گفتگو،جا نئے تفصیل
یکم مئی سے 7 مئی تک کے کارگو کے لیے 18.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 8 سے 14 مئی کی سپلائی کے لیے 17.99 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے گا۔

متعلقہ خبریں