اہم خبریں

تیل سستا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان

ایرانی وفد کی پاکستان آمد کی خبر نے مارکیٹس سنبھال لیں، اسٹاک اوپر، تیل نیچے آنا شروع ہو گیا.ایرانی وفد کی پاکستان آمد کی خبر سامنے آتے ہی مالیاتی منڈیوں میں فوری مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔(       petrol) سرمایہ کاروں نے ممکنہ سفارتی پیش رفت اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (   Pakistan Stock Market      )میں ہنڈرڈ انڈیکس جو ابتدائی طور پر منفی زون میں ٹریڈ کر رہا تھا، خبر آتے ہی تیزی سے مثبت زون میں داخل ہو گیا۔ سرمایہ کاروں نے مذاکرات اور امن امکانات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خریداری بڑھا دی۔

پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم کا اجرا، جا نئے تفصیل
دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل( Oil Prices      ) کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں تناؤ کم ہوتا ہے اور مذاکرات آگے بڑھتے ہیں تو سپلائی خدشات کم ہونے سے تیل مزید نیچے آ سکتا ہے۔ پاکستان جیسے درآمدی معیشت رکھنے والے ممالک کیلئے تیل کی قیمتوں میں کمی خوشخبری سمجھی جاتی ہے، کیونکہ اس سے درآمدی بل، مہنگائی اور زرمبادلہ پر دباؤ کم ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں